Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن: 50 لاکھ افراد کی شرکت

نبض الریاض ایکٹیویٹی میں 17 ہزار افراد نے شرکت کی ہے (فوٹو : ریاض سیزن)
سعودی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن کے آغاز سے لے کر اب تک 50 لاکھ افراد نے مختلف پروگرامز میں شرکت کی ہے جن میں سے ایک لاکھ غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’ریاض سیزن میں غیر معمولی دلچسپی اس کی کامیابی ظاہر کر رہی ہے جبکہ ہمارے پاس ابھی 8 ہفتے باقی ہیں‘۔ 

ریاض سیزن کی ہر ایکٹیوٹی فول جارہی ہے، کوئی ایکٹیویٹی ناکام نہیں گئی (فوٹو: ریاض سیزن)

انہوں نے ٹویٹر پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ریاض سیزن کی ہر ایکٹیوٹی فل جا رہی ہے۔ بولیورڈ فل ہے، ریستوران بھرے ہوئے ہیں، تمام ٹکٹیں فروخت ہو چکیں، کوئی ایکٹیویٹی ناکام نہیں گئی‘۔ 
انہوں نے سوال کیا کہ ’آخر انٹرٹینمنٹ سے کون ناراض ہے جبکہ نتائج ہمارے سامنے ہیں کہ لوگ ٹوٹ پڑے ہیں‘۔ 

ریاض سیزن میں غیر معمولی دلچسپی اس کی کامیابی ظاہر کر رہی ہے (فوٹو: ریاض سیزن)

انہوں نے کہا کہ ’نبض الریاض پروگرام میں 17 ہزار افراد نے شرکت کی ہے، آج سنیچر کو ہم مزید ٹکٹیں فروخت نہیں کریں گے‘۔ 
  • تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
     

شیئر: