اسرائیل نے غزہ میں فضائی حملہ کیا ہے جس میں فلسطین کے ایک جہادی کمانڈر ہلاک ہوئے ہیں۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیلی حکام نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں عسکریت پسند تنظیم اسلامک جہاد کے رہنما باہا ابو العطا کے گھر پر فضائی حملہ کرکے کے اسے ہلاک کیا ہے۔
اے ایف پی کے مطابق اسلامک جہاد نے اپنے ایک بیان میں 42 سالہ جہادی کماندڑ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ان کی اہلیہ بھی ماری گئی ہیں۔
اسرائیل نے ابو العطا پر اپنے ملک میں حالیہ راکٹ حملوں کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ وہ مزید حملوں کی تیاری کر رہے تھے۔
مزید پڑھیں
-
معاشی مشکلات کے باوجود فلسطینی عوام کو سیاسی حل کی تلاشNode ID: 423521
-
ایپ سے فلسطینی علاقوں کی سیاحتNode ID: 441351