کنگنا رناوت کی نئی فلم ’تھالے وی‘ کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس فلم میں بالی وڈ کوئین کنگنا رناوت انڈین ریاست تامل ناڈو کی سابق وزیراعلیٰ جے للیتا کا کردار نبھا رہی ہیں۔
فلم کا ٹیزر جے للیتا کی زندگی کے ابتدائی دنوں کی یاد دلاتا ہے۔ اس میں کنگنا کو سابق وزیراعلیٰ کے اس روپ میں دیکھا جا سکتا ہے، جب وہ سیاست میں آنے سے قبل اداکاری کیا کرتی تھیں۔
اخبار ’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کی بائیوپک بنانے والی ٹیم کی جانب سے جاری کیے گئے فلم کے پوسٹر اور ٹیزر میں کنگنا رناوت بالکل جے للیتا جیسی دکھائی دے رہی ہیں کیونکہ انہوں نے خود کو اس کردار کے لیے ڈھالنے پر بہت محنت کی ہے۔
مزید پڑھیں
-
’یہ آنکھیں دیکھ کر ہم ساری دنیا بھول جاتے ہیں‘Node ID: 444351
-
انو ملک ’انڈین آئیڈل‘ سے باہر: ’امید ہے آج سکون سے سوؤں گی‘Node ID: 444561
-
فلم سٹار مہوش حیات کی پہلی محبت کون؟Node ID: 444641
ٹیزر کے شروع میں جے للیتا کی ابتدائی زندگی کی جھلک ہے جبکہ آگے چل کر انہیں سیاسی میدان میں قدم رکھتے اور کامیابیاں سمیٹتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے۔
فلم کے پروڈیوسر وشنو اندوری کے مطابق ’کنگنا کو جے للیتا کے چار مختلف ادوار کے روپ میں ڈھالنے کے لیے امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا میں ہالی وڈ کے میک اپ آرٹسٹ جیسن کولن کی خدمات حاصل کی گئی تھیں اور کنگا سابق وزیراعلیٰ کا روپ دھارنے کے لیے امریکہ میں بھی قیام پذیر رہی ہیں۔‘
واضح رہے کہ جیسن کولن ہالی وڈ کی فلموں ’کیپٹن ارول‘، ’بلیڈ رنر‘ اور ’ہنگر گیمز‘ میں بھی بطور میک اپ آرٹسٹ کام کر چکے ہیں۔
The legend we know, but the story that is yet to be told!
Presenting #KanganaRanaut, in & as #Thalaivi. A film by #Vijay, arriving in cinemas on 26th June, 2020@KanganaTeam @vishinduri @ShaaileshRSingh @BrindaPrasad1 @KarmaMediaEnt @TSeries @vibri_media pic.twitter.com/lTLtcq0bsd— Team Kangana Ranaut (@KanganaTeam) November 23, 2019
تامل فلموں کی لیجنڈری اداکارہ اور ریاست کی مشہور سیاستدان جے للیتا کا کردار نبھانے پر کنگنا رناوت خاصی پرجوش دکھائی دیتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ’جے للیتا جی کی کہانی اس صدی کی کامیاب ترین خواتین میں سے سب سے بڑی کہانی ہے۔ وہ ایک سپر سٹار تھیں اور پھر مشہور سیاستدان بن گئیں، یہ مین سٹریم فلم کے لیے ایک عمدہ تصور ہے۔ مجھے اس میگا پروجیکٹ کا حصہ بننے پر فخر ہے۔‘
جے للیتا 2016 میں 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔ ’تھالے وی‘ تامل زبان کا لفظ ہے جس کے معنی لیڈر کے ہیں۔
فلم ’تھالے وی‘ کے ہدایت کار اے ایل وجے ہیں اور فلم جے للیتا کی ایک چھوٹی لڑکی سے تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ بننے تک کی کہانی پر مبنی ہے۔
اس فلم کو تین زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں ریلیز کیا جائے گا۔
پہلے ہندی میں اسے ’جایا‘ کے نام سے ریلیز کرنے کا پروگرام تھا لیکن کنگنا نے فلم سازوں سے درخواست کی کہ اس کا نام تمام زبانوں کے لیے ’تھالے وی‘ ہی رکھا جائے۔
جے للیتا تامل ناڈو کی 14 سال سے زائد عرصے تک وزیراعلیٰ رہیں۔ ان پر بننے والی یہ فلم جون 2020 میں ریلیز ہوگی۔
واٹس ایپ پر خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ میں شامل ہوں