Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’اردن میں آتشزدگی سے 13 پاکستانی ہلاک‘

آٹھ بچوں سمیت 13 پاکستانی ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
وادی اردن کے زرعی علاقے میں آگ لگنے سے 13 پاکستانی ہلاک ہوگئے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے اردن کے محکمہ شہری دفاع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آدھی رات کو آگ لگنے سے آٹھ بچوں سمیت 13 پاکستانی ہلاک جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔
شہری دفاع کے ترجمان ایاد الامر نے پیر کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ بجلی کی تاروں میں خرابی کی وجہ سے لگی۔
زخمی ہونے والے تین افراد کو علاج کے لیے ہسپتال لے جایا گیا۔
وادی اردن کے زرعی علاقوں میں ہزاروں غیر ملکی مزدور خستہ حالت میں رہتے ہیں۔ یہ علاقے پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار کے لیے زرخیز ہیں۔
گذشتہ کچھ سالوں میں اردن نے کئی ایسے واقعات دیکھے ہیں جن میں سردیوں کے دوران کیمپوں میں رہنے والے شامی پناہ گزیر بھی متاثر ہوئے ہیں۔
ان میں بجلی کی تاروں میں خرابی اور گیس سے دم گھٹنے کے واقعات شامل ہیں۔

شیئر: