افغانستان میں مفاہمتی عمل کے لیے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کے ساتھ ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن بحال کرنے کی کوشش جاری رکھے گا۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے جمعے کو وزارت خارجہ میں شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات میں افغانستان امن عمل کے لیے وزیر خارجہ کی کوششوں کو سراہا۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’پاکستان صدر ٹرمپ کی جانب سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو بحال کرنے کےعمل کو ایک مثبت اقدام سمجھتا ہے۔‘
وزیر خارجہ نے طالبان اور امریکہ کے درمیان جلد اور نتیجہ خیز مذاکرات اور افغانستان کے اندر مذاکرات شروع کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے دہرایا کہ افغانستان میں تشدد کو روکا جائے اور تمام فریقین اپنی ذمہ داری ادا کریں۔
مزید پڑھیں
-
’چاہیں تو افغانستان میں جنگ دو، تین دنوں میں جیت سکتے ہیں‘Node ID: 427976
-
’مذاکرات کے لیے امریکہ سے رابطہ نہیں‘Node ID: 445771
-
’امن معاہدے پر دستخط کے حوالے سے مذاکرات ہوں گے‘Node ID: 447281