Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مودی جی کے چلنے کا سٹائل ہی ایسا ہے‘

انٹرنیٹ اور ٹی وی پر انڈیا کے وزیر اعظم نریندر مودی کے گرنے کی ایک ویڈیو کلپ بار بار چل رہی ہے جس میں انہیں سیڑھیاں چڑھتے وقت گرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز کے بارے میں کہیں گفتگو ہو نہ ہو، ٹوئٹر پر ضرور اس کو موضوع بنا کر عام افراد کی رائے سامنے آجاتی ہے۔
کچھ صارفین نے اس ویڈیو کو شئیر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مودی کا گرنا ایسے ہی ہے جیسے انڈیا کی گری ہوئی معیشت کا حال ہے۔
روشن رائے نامی ایک صارف نے اس ویڈیو کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ اس میں ’نریندر مودی وہ کر رہے ہیں جو انہوں نے انڈیا کی معیشت کے ساتھ کیا۔‘
اسی صارف نے یہ بھی لکھا ہے کہ اگر مودی کی بھارتیا جنتا پارٹی کے ترجمان سمبت پاترا سے اس بارے میں سوال کیا جائے تو وہ کہیں گے، ’مودی جی گرے نہیں، ان کے چلنے کا سٹائل ہی ایسا ہے۔ بیچ بیچ میں دھرتی ماں جس سے وہ پیار کرتے ہیں ان کے آگے ماتھا ٹیکتے ہیں۔‘
کچھ عرصے سے میڈیا پر انڈیا کی معیثت کا ذکر ہورہا ہے جس میں ماہرین اور عام افراد نے پیاز جیسی عام سبزی کی بڑھتی قیمت کا حوالہ دیتے ہوئے پریشانی کا اظہار کیا ہے۔
انڈین میڈیا کے مطابق حال ہی میں ملک کے سابق مشیر معیشت اروند سوبرمنین نے کہا ہے کہ انڈیا کی معیثت ’انتہائی نگہداشت کے یونٹ‘ کی طرف رواں ہے اور ایسی صورت میں معاشی زبوں حالی ہی آئندہ دنوں میں بھی دیکھی جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا، ’بجلی کی پیداوار کو دیکھیں، یہ نچلی سطح سے بھی نیچے گر رہی ہے، اور ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔‘

شیئر: