مملکت میں چھوٹے سائز کے ادارے ایک لاکھ 70 ہزار سے زیادہ ہیں۔فوٹو: عرب نیوز
سعودی وزیر تجارت و سرمایہ کاری ماجد القصبی کے مطابق سعودی عرب میں 37 فیصد چھوٹے سائز کے ادارو ں کی مالک خواتین ہیں۔مملکت میں چھوٹے سائز کے ادارے ایک لاکھ 70 ہزار سے زیادہ ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ’الاخباریہ ‘ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ’سعودی عرب حکومت نے چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کی مدد کے لیے بارہ ارب ریال مختص کیے ہیں‘۔
’ آسان شرائط پر د یے گئے قرضوں سے چلنے والے اداروں کی آمدنی 6 ارب ریال تک پہنچ چکی ہے۔ چھوٹے اوردرمیانے سائز کے ادارے قائم کرانے کے لیے خصوصی تعاون دیا جائے گا‘۔
وزیر تجارت و سرمایہ کاری نے مزید کہا کہ سعودی عرب تجارتی سرگرمیوں کے سلسلے میں پوری دنیا میں کافی آگے بڑھ چکا ہے۔ ماضی قریب تک اس کا نمبر 141تھا اب 38 ویں نمبر پر آگیا ہے۔
سعودی عرب سرمایہ کاروں کے حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں پوری دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔
و اضح رہے کہ ایک جائزے میں بتایا سعودی خواتین کاروباری معاملات کے حوالے سے مشرق وسطیٰ،یورپی، ایشیائی اور امریکی خواتین کے مقابلے میں زیادہ پراعتماد ہیں۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق جائزے میں بتایا گیا کہ سعودی خواتین 138 ہزار ڈالر تک کی سرمایہ کاری اپنے طور پر کررہی ہیں جبکہ مرد سرمایہ کار 132ہزار ڈالر تک اپنی سرمایہ کاری کررہے ہیں۔