Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سال کے آخری دن کے ٹوئٹر ٹرینڈز کیا کہہ رہے ہیں

سینکڑوں صارفین سوشل میڈیا پر دوست احباب کے لیے سال نو پر نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔ فوٹو: اے ایف پی
سال کا آخری دن گزر گیا مگر اتنی جلدی ’ہیبی نیو ایئر‘ کہتے ہوئے کچھ عجیب بھی لگتا ہے۔ سوشل میڈیا اور ٹی وی چینلز پر نئے سال کی تیاریاں دیکھ کر دل کو یقین ہو جاتا ہے کہ ہاں بھائی گزر گیا ایک اور سال، آ گیا نیا سال۔
بہت جلد ہم اس سال اور اس کی یادوں کو خیر آباد کہہ کر نئے سال میں داخل ہوجائیں گے۔ لیکن سال کا آخری دن ختم ہونے میں جہاں کچھ ہی پل باقی ہیں وہیں سوشل میڈیا پر نظر آنے والے ٹرینڈز کا نہ رکنے والا سلسلہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔
گذشتہ سال کو ’گڈ بائے‘ کہنے کے لیے سوشل میڈیا صارفین نے اپنی اپنی پسند کے حساب سے ٹرینڈز کا انتخاب کیا کسی نے 2019 کی یادگار تصاویر شئیر کی اور کسی نے شعر و شاعری کے ذریعے سال کو الوداع کہا۔

گڈ بائے 2019

اس ٹرینڈ میں سوشل میڈیا صارفین نے اپنی گذشتہ سال کی یادگار تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ  ساتھ اپنے تجربات کا بھی ذکر کیا۔

2019 کا ہیرو

فہد عباسی نے 2020 کے ہیرو کا خطاب پاکستانی کر کٹ کھلاڑی بابر اعظم کو دیا۔

 

#2020WillbetheYearforyou

اس ٹرینڈ کا تعلق تھا ان امیدوں اور منصوبوں سے جو ہم سال 2020 میں دیکھیں گے۔ اگلے سال کے بارے میں کافی کچھ کہا جارہا ہے جب کہ امید کی جارہی ہے کہ پاکستان کو معاشی استحکام بھی حاصل ہوگا۔
پاکستان پکس نے ٹویٹ کیا کہ سال 2020 مذہبی سیاحت کا سال ہوگا۔

#NewYearsEve2019

سال ختم ہونے اور نیا سال شروع ہونے پر لوگ خوشیاں منانے کے خواہشمند ہوتے ہیں لیکن کراچی والوں کو ہمیشہ یہ شکوہ رہا ہے کہ اس رات ان کا مزہ سی ویو بند کرکے خراب کردیا جاتا ہے۔ البتہ اس بار ایسا نہیں ہوگا کیونکہ سندھ حکومت نےایسا کچھ بھی کرنے سے انکار کرتے ہوئے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ دو دریا پر خصوصی فائر ورکز بھی کئے جائیں گے۔

پاکستان میں نئے سال کی آمد پر پٹاخے پھوڑنا اور نوجوانوں کا موٹر سائیکل کے سائلنسر نکال کر ریس معمول ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

اس حوالے سے ٹوئٹر پر سال کے اختتام کا ٹرینڈ بھی چل پڑا ہے۔
#HappyNewYear2020
آخری نمبر پر ہے ’ہیپی نیو ایئر‘ کا ٹرینڈ جو صارفین ٹوئٹر پر استعمال کر رہے ہیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے دوست احباب کو نئے سال میں داخل ہونے کی مبارکباد اور دعائیں دیتے نظر آ رہے ہیں۔
اس حوالے سے بھارت کے ایک مشہور صارف نے اپنے جذبات کااظہار کچھ یوں کیا ہے:

شیئر:

متعلقہ خبریں