Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی: تین طلبہ کو جیل کیوں بھیجا گیا؟

 طلباءنے نشہ آور اشیا سے مزین پندرہ نوٹ جیل منتقل کیے تھے۔ فوٹو الامارات الیوم
دبئی پبلک پراسیکیوشن نے خلیجی ممالک کے تین طلباءکو نشہ آور اشیا دبئی جیل پہنچانے کے لیے انوکھا طریقہ استعمال کرنے پر جیل بھیج دیا۔
 الامارات الیوم کے مطابق طلبہ نے چار قسم کی نشہ آور اشیا میں کوٹڈ پندرہ نوٹ جیل منتقل کردیے تھے۔ انہوں نے ہیروئن اور میتھافیتامن کی پرت خاص انداز سے نوٹوں پر چڑھائی تھیں۔ واردات کرنے والے طلبہ کی عمریں 22 اور 27 برس کے درمیان پائی گئیں۔
دبئی پولیس کے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ جس وقت اس واقعہ کی تفتیش ہوئی تب وہ البرشا پولیس سٹیشن میں ڈیوٹی پر تھا۔ دو ملزمان نے جیل کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا اور بتایا گیا کہ ایک شخص ان سے ملنے کے لیے آئے گا۔
 

 واردات کرنے والے طلبہ کی عمریں 22اور 27 برس کے درمیان ہیں۔ فوٹو الامارات الیوم

’اس کے پاس کچھ کرنسی نوٹ ہیں ہم نے اپنے زیر حراست ساتھیوں کے لیے یہ نوٹ قرضے کے طور پر طلب کیے ہیں۔ ہمیں بھی کیفے ٹیریا سے سامان خریدنے کے لیے کچھ پیسے درکار تھے اسی وجہ سے قرضہ حاصل کیا گیا ہے۔ یہ جمعہ کا دن تھا۔ میں نے قیدیوں سے کہا کہ پیسوں کا لین دین صرف ہفتے کو ہی ہوگا۔ دونوں منت سماجت کرنے لگے۔ اس پر آن ڈیوٹی سربراہ سے رابطہ کرکے اجازت حاصل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم اجازت نہیں ملی۔‘
عینی شاہد نے مزید بتایا کہ دس منٹ بعدقیدیوں کا دوست البرشا پولیس سٹیشن پہنچا اور اس نے بتایا کہ ملزم اول 530درہم حوالات کے قیدیوں کو دینا چاہتاہے۔ 
عینی شاہد کا کہنا ہے کہ میں نے نوٹ دیکھے تو مجھے وہ عام کرنسی نوٹ سے مختلف لگے۔ ان پر سفید پاﺅڈر نما کوئی مادہ لگا ہوا نظرآیا۔ نوٹ گیلے بھی تھے۔ دیکھنے پر شبہ مزید پختہ ہوگیا۔ سربراہ سے رابطہ کیا اس نے فوراً ہی واقعہ کا ریکارڈ تیار کرلیا۔ ملزم اول کو گرفتار کرلیا گیا۔ وہ 22سالہ طالب علم تھا۔
دبئی پولیس کے گواہ نے مزید بتایا کہ ملزم اول رقم دینے کے لیے آیا تھا۔ اس نے یہ بھی کہا تھا کہ اس کے ساتھی نے افسران سے اجازت لے رکھی ہے۔ سپاہی نے اپنے رفیق کار سے دریافت کیاتو اس نے کہا کہ پیسے لینے میں کوئی حرج نہیں۔ رقم امانت خانے میں جمع کرادو۔
پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیاکہ جب کرنسی نوٹ لیب میں بھیجے گئے تو پتہ چلا کہ وہ گیلے تھے اور ہیروئن اور دو مزید نشہ آور اشیا سے آلودہ تھے۔ فوراً ہی کرنسی نوٹ لانے والے ملزم اول کو گرفتار کرلیاگیا اور اس کے دیگر دو ساتھیوں کے ساتھ اسے فوجداری کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔
                      
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: