خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق ’وہ کچھ عرصے سے بیمار تھے اور اطلاعات کے مطابق سرطان کے مرض میں مبتلا تھے۔‘
سلطان قابوس بن سعید غیر شادی شدہ تھے اور ان کا کوئی بھائی بھی نہیں ہے۔
سلطان قابوس اور ملکہ الزبتھ کی 2010 میں ہونے والی ملاقات کی تصویر، فوٹو: اے ایف پی
نئے سلطان کا اعلان
سنیچر کو عمان کے سرکاری ٹی وی چینل کی جانب سے حیثم بن طارق السعید کے نام کا اعلان ملک کے نئے سلطان کے طور پر کیا گیا۔
’الوطن‘ اور ’الرویا‘ اخبار نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس پر لکھا تھا کہ ’ہیثم بن طارق السعید نے اپنے کزن قابوس بن سعید کا جانشین بنے کے لیے حلف آٹھا لیا ہے۔‘
عرب نیوز کے مطابق اس سے قبل کہا جا رہا تھا کہ عمان کی کونسل نے سنیچر کو ایک ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔
سلطنت عمان کا سربراہ بننے سے قبل ہیثم بن طارق السعید قومی ورثہ اور ثقافت کے وزیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے تھے۔
اس سے قبل حیثم بن طارق السعید قومی ورثہ اور ثقافت کے وزیر تھے، فوٹو: اے ایف پی
وہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے غیر ملکی سروس پروگرام کی تعلیم حاصل کرکے 1979 میں فارغ التحصیل ہوئے۔
ہیثم بن طارق السعید نے اکثر بیرون ملک عمان کی نمائندگی کرتے ہوئے اہم سفارتی کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ عمان کے آئین کے مطابق ’شاہی خاندان کو تخت خالی ہونے کے تین دن کے اندر سلطنت کے جانشین کا تعین کرنا ہوتا ہے۔‘
ملک میں سلطان کے تخت پر بیٹھنے والے شخص کے لیے ضروری ہے کہ وہ شاہی خاندان کا فرد ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ اس کا ’مسلمان، بالغ، عقل مند اور عمانی والدین کی جائز اولاد ہونا‘ لازمی ہے۔