Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سردی کی نئی لہر متوقع

سردی کی نئی لہر آئندہ ہفتہ کے وسط میں زیادہ شدید ہوگی ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں رواں ہفتہ کے اختتام پر سردی کی نئی لہر کی توقع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ماہر موسمیات ڈاکٹر عبد اللہ المسند نے کہا ہے کہ ’موسمیاتی نقشوں کا مطالعہ کرنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ آئندہ 5 دن تک مملکت کے کسی علاقے میں قابل ذکر بارش نہیں ہوگی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’رواں ہفتے موسم میں ٹھہراؤ ہوگا۔ بعض علاقوں میں سردی کی شدت میں کمی ہوگی جبکہ بعض علاقوں میں دن کے وقت گرمی ہوگی‘۔

’رواں ہفتہ کسی علاقہ میں کوئی قابل ذکر بارش نہیں ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)

انہوں نے بتایا ہے کہ ’رواں ہفتہ کے اختتام پر سردی کی نئی لہر شروع ہوگی جس کی شدت آئندہ ہفتہ کے وسط میں دیکھی جائے گی‘۔
ڈاکٹر المسند نے کہا ہے کہ ’سردی کی نئی لہر ایک ہفتہ تک جاری رہے گی، اس کے بعد موسم معمول پر آجائے گا‘۔
دوسری طرف محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج اتوار کو مشرقی ریجن، ریاض کے جنوبی علاقے، نجران، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے بعض علاقوں میں موسم گرد آلود ہوگا‘۔
 

شیئر: