Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وادی الدواسر میں خاتون کو چھیڑنے والا گرفتار 

ملزم نے اپنا چہرہ رومال سے چھپایا ہواتھا ۔فوٹو ، مز مز نیوز 
قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے وادی الدواسر کمشنری کی ایک مارکیٹ میں تنہا خاتون کے ساتھ دست درازی کرنے والے کو گرفتارکر لیا۔
ملزم کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائر ل ہو گئی تھی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے ملزم کو شناخت کرکے اسے حراست میں لے لیا۔
مقامی ویب نیوز ' مز مز' کے مطابق وادی الدواسر کمشنری کی مارکیٹ الخماسین میں نصب کلوز سرکٹ کیمرے میں ایک ایسا منظر ریکار ڈ ہوا جو انتہائی غیر معمولی تھا۔
مارکیٹ میں ایک خاتون دکان کے باہر کھڑی تھی جبکہ وہاں کوئی نہیں تھا ۔ خاتون ایک کونے میں کھڑی تھی کہ اچانک ایک شخص جس نے اپنا چہرہ عربی رومال ' غترہ' میں چھپایا ہوا تھا مارکیٹ میںداخل ہو ا تیزی سے خاتون کی جانب بڑھا ۔ ملزم نے خاتون کو چھیڑا جس پر خاتون نے اسے تھپڑ مارنے کی کوشش کی ۔نقاب پوش ملزم خاتون سے دور ہو گیا مگر وہ اپنی حرکت پر نادم ہونے کے بجائے دوبارہ گھوم کر آیا اور اسی انداز میں خاتون کو چھیڑا جس پر خاتون نے اسے مارنے کی کوشش کی۔
وڈیو میں دکھایا گیا تھا ملزم تیسری بار خاتون کو چھیڑنے کی کوشش میں گرگیا مگر فوری طور پر کھڑا ہو کر مارکیٹ سے بھاگ گیا ۔پولیس نے ملزم کی تلاش کے لیے مارکیٹ کے کنٹرول روم سے وڈیو لینے کے بعد اس کی شناخت معلوم کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔
پولیس نے ملزم کی شناخت معلوم کرنے کے بعد اسے گرفتار کر لیا ۔ ملزم کے خلاف خواتین سے بدتمیزی کرنے او ر انہیں چھیڑنے کا مقدمہ درج کرکے اسے پراسیکیوشن جنرل کے حوالے کر دیا گیا۔

                   

شیئر: