Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ریاض میں گھڑ سواری کا عالمی مقابلہ ہوگا، 29 ملین ریال کے انعامات

سعودی کپ میں عالمی گھڑ سواروں کے علاوہ شہری بھی شریک ہوں گے ( فوٹو: ٹوئٹر)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سرپرستی میں ریاض میں گھوڑوں کی دوڑ کا مقابلہ منعقد ہوگا۔
ہفتہ کو شروع ہونے والے گھڑ سواری کے مقابلے میں اول آنے والوں میں مجموعی طور 29.2 ملین ریال مالیت کے انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گھر سواری کلب کے سربراہ شہزادہ بندر بن خالد الفیصل نے کہا ہے کہ ’سعودی کپ کے مقابلے میں عالمی گھڑ سوار شریک ہوں گے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’گھوڑوں کے مقابلے میں سعودی کپ کا شمار عالمی گھڑ سواری کے مقابلوں میں ہوگا جس میں سعودی گھڑ سوار بھی حصہ لے رہے ہیں‘۔
شہزادہ بندر نے بتایا ہے کہ ’سعودی عرب میں گھڑ سواری کے مقابلے ہوتے رہتے ہیں مگر سعودی کپ کا یہ مقابلہ ہمارے ملک کی الگ اور منفرد شناخت قائم کرے گا‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’سعودی کپ اور اس سے قبل ڈاکار ریلی اور کھیلوں کے دیگر عالمی مقابلوں سے سعودی عرب کو کھیلوں کے میدان میں عالمی مقام ملے گا‘۔
 

شیئر: