واضح رہے کہ مکہ اور طائف میں رواں مہینے کے دوران 15 ٹریفک کیمروں کی چوری اور تخریب کاری ہوچکی ہے۔ نامعلوم افراد نے بعض جگہوں پر کیمرے کی بیٹریاں چوری کرلیں جبکہ بعض مقامات پر کیمروں میں توڑ پھوڑ کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق تازہ واقعہ کل جمعہ کو مکہ کے المعیصم اور الایوا محلوں میں پیش آیا ہے جہاں دو ٹریفک کیمروں کی بیٹریاں چوری ہوگئیں جبکہ چور نے کیمرے میں توڑ پھوڑ کی ہے۔
العزیزیہ پولیس کا کہنا ہے کہ ’چور نے دونوں کیمروں کے لینس اور آلات کو سخت نقصان پہنچایا اور اس کے بعد بیٹریاں اکھاڑ کر فرار ہوگیا۔‘
مکہ میں پولیس نے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر ریجن کی سطح پر تفتیشی ٹیم تشکیل دی ہے۔