Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 طلاق کا اندراج عدالت میں کرانا ضروری

عدالت خاوند کو طلاق کا فیصلہ سننے کے لیے طلب کرے گی۔فوٹو: عکاظ
سعودی عرب میں اب طلاق کا اندراج عدالت میں کرانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
عکاظ اخبار کے مطابق سعودی وزیر انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ اس وقت تک کسی طلاق کا اعتبار نہیں ہوگا جب تک فریقین عدالت کے سامنے آکر طلاق کا اندراج نہ کرادیں۔
سعودی عدالت نے انتباہ دیا ’اگر خاتون نے طلاق نامے کے اجرا کے لیے درخواست دی اور عدالت نے خاوند کو طلاق کے اندراج کے لیے طلب کیا اور وہ نہیں آیا تو ایسی صورت میں اسے پولیس کے ذریعے عدالت لایا جائے گا‘۔
سعودی عرب کے عائلی قوانین میں ترمیم کرکے یہ واضح کردیا گیا ہے کہ اگر کوئی شوہر اپنی بیوی کو طلاق دینا چاہے یا طلاق کا فیصلہ ریکارڈ پر لانا چاہے یا کوئی خاتون یہ ثابت کرنا چاہے کہ اس کا شوہر اسے طلاق دے چکا ہے تو ایسی صور ت میں فریقین کو مسئلہ طے کرنے کے لیے عدالت میں حاضر ہونا پڑے گا۔
 اس موقع پر اولاد کی پرورش کے حق اور ان کے نان نفقے کا فیصلہ بھی ہوگا۔
عدالت خاوند کو طلاق کا فیصلہ سننے کے لیے طلب کرے گی۔ حاضر نہ ہونے پر اسے پولیس کے ذریعے زبردستی بلایا جائے گا۔
 واضح رہے کہ سعودی عرب میںیہ اقدامات مطلقہ خواتین کو مشکلات سے بچانے کے لیے کیے جارہے ہیں۔ 

شیئر: