Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 مریم مصلحت کا شکار:’مہنگائی کا درد تیسرے درجے کی قیادت کو ہے‘

معاون خصوصی کا کہنا تھا ن لیگ کے اندر قحط اورزباں بندی کا موسم آیا ہوا ہے۔فوٹو: ٹوئٹر
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے’ اس وقت ن لیگ کے اندر قحط اورزباں بندی کا موسم آیا ہوا ہے۔مریم بی بی نہ جانے کس مصلحت کا شکار ہیں۔ ان کی آواز قوم کو سنائی نہیں دے رہی ‘۔
 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کی معاون خصوصی کا کہنا تھا’ مہنگائی کا رونا اور درد صرف ن لیگ کی تیسرے درجے کی قیادت بیان کر رہی ہے۔ وہ جو عوام کے درد میں نڈھال تھے وہ کہیں دکھائی نہیں دیتے کیونکہ ان کا درد عوام کا نہیں بلکہ اقتدار،ا پنی ذات اوراپنے کاروبار کا درد ہے‘۔
فردوس عاشق نے یہ بھی کہا’ نواز شریف کی بیماری کا نام اقتدار سے دوری ہے جو لاعلاج بیماری ہے‘۔

فردوس عاشق نے کہا’ نواز شریف کی بیماری کا نام اقتدار سے دوری ہے‘۔فوٹو: ٹوئٹر

انہوں نے مزید کہا ’ عمران خان عوام کو ریلیف دینے کے لیے کوشاں ہیں۔ عوام کے درد کا احساس ان کے دل میں ہے۔ عمران خان ہی ملک کو ہر مسئلے سے نکالے گا اور مہنگائی سے بھی نجات دلائے گا‘۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا ’ وہ عقل کے اندھے ہیں جو کہتے ہیں حکومت مقبولیت کھو رہی ہے۔ سیاسی لولے لنگڑے عمران خان کی مقبولیت سے خائف ہیں‘۔ 
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا’ چھ ماہ میں حکومت کے جانے کی باتیں دیوانے کی بڑھکیں ہیں۔ بلاول صاحب کئی چھ ماہ برداشت کرنا پڑیں گے‘ ۔
’جو چھ ماہ میں حکومت جانے کے خواب دیکھ ہیں کوئی انہیں جگائے۔ دن کی روشنی میں سہانے خواب دیکھنے والوں کو کہیں یہ خبر تو نہیں ہوگئی کہ سندھ میں ان کا اقتدار ہچکولے کھا رہا ہے۔ انہیں عوام کب تک بر داشت کریں گے‘۔
 وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے مزید کہا ’ بلاول کو نواز شریف کی حقیقت کا بعد میں پتہ چلا۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ ان کے والد نے انہیں سارے گر تو سکھا دیے لیکن نواز شریف والی حقیقت چھپائی ہے‘۔
’ بلاول نے آج پنجاب ماں بیٹھ کر سچ بولا ہے۔ نواز شریف کے حوالے سے جو گفتگو کی اس پر پیش کرتی ہوںلیکن انہیں اس پر ابو جان سے ڈانٹ پڑے گی ۔انہوں نے جو حقائق بتائے ہم ان سے پہلے سے آگاہ تھے، آپ کو دیر سے سمجھ آئے‘۔

شیئر: