Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ابہا کے پہاڑ پر نوجوانوں کی ٹی پارٹی

سورج غروب ہونے کا منظر بھی نظر آرہا ہے(فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے عسیر ریجن میں ابہا کے بلند و بالا پہاڑمملکت بھر میں پر فضا مقام کے طور پر جانے پہچانے جاتے ہیں۔ یہاں پہاڑوں کی چوٹی پر نوجوانوں کی چائے پارٹی کی وڈیو امریکی میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق امریکہ کی مشہور ویب سائٹ اے بی سی نیوز نے ٹویٹر کے اپنے اکاونٹ پر ایک وڈیو کلپ پیش کی جسے سعودی فوٹو گرافر عبداللہ علی الناصر نے انسٹا گرام پر اپنے اکاونٹ پر جاری کی تھی۔

بادل پہاڑ کی چوٹی سے نیچے سے گزر رہے  ہیں۔(فوٹو عاجل)

وڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوجوانوں کا ایک گروپ عسیر ریجن میں ابہا پہاڑ کی چوٹی پر چائے کی چسکیاں لے رہا ہے۔ بادل پہاڑ کی چوٹی سے نیچے سے گزر رہے  ہیں۔
وڈیو کلپ میں سورج غروب ہونے کا منظر ایسے نظر آرہا ہے کہ اسے دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ بادل پہاڑ کی چوٹی کے نیچے تیر رہے ہیں۔
فوٹو ابہا پہاڑ کی ’شعف آل ویمن کی چوٹی سے لیا گیا ہے۔ یہ ابہا سے 12کلو میٹر دور واقع ہے۔ یہ چوٹی سطح سمندر سے 3500 میٹر اونچی ہے۔
جو منظر وڈیو کلپ میں نظر آرہا ہے  وہ  دنیا میں شاذونادر ہی کہیں دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ سعودی عرب کا منفرد منظر ہےجسے عوام نے بہت پسند کیا ہے۔
  • سعودی عرب کی خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: