سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ ’کورونا میں مبتلا سعودی مریض کے اہل خانہ اور متعلقین کا طبی معائنہ کیا جا چکا ہے، ان میں وائرس نہیں پایا گیا‘۔
ڈاکٹر الربیعہ نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’مریض کے 51 عزیزوں اور دوستوں کی رپورٹ درست آئی ہے تاہم 19 افراد کے طبی ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار ہے۔‘
’طبی کمیٹی مزید افراد کا ٹیسٹ مکمل ہونے پر فوری طور پر ان کے بارے میں ذرائع ابلاغ کے ذریعے مطلع کرے گی‘۔
مقامی ویب نیوز’سبق‘ نے وزیر صحت کی جانب سے کی جانے والی نیوز کانفرنس کے حوالے سے مزید کہا کہ ’ایوان شاہی کی جانب سے 17 حکومتی اداروں پر مشتمل کمیٹی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کام کر رہی ہے، کمیٹی کے ارکان یومیہ بنیادوں پر ملک کے تمام شہروں سے حاصل ہونے والی رپورٹوں کا تفصیلی جائزہ لے کر اپنی رپورٹ تیار کرتے ہیں جن کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل مرتب کیا جاتا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
کورونا وائرس سے متاثر سعودی کی حالت خطرے سے باہر
Node ID: 462821