Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اغوا کار خاتون پر ٹی وی سیریل بنے گی

نت نئی معلومات منظر عام پر آتی جارہی ہیں۔ فوٹو سوشل میڈیا
دمام میں بچوں کو اغوا کرنے والی خاتون کی کہانی سعودی معاشرے پر چھائی رہی ہے۔ اسی دوران سوشل میڈیا پر یہ مطالبہ زور پکڑ گیا کہ دمام میں بچوں کی اغواکار خاتون پر ٹی وی سیریل تیار کی جائے۔
ڈرامہ ناظرین کا کہنا ہے کہ مصر نے ایک ٹی وی سیریل ’کانہ امبارح‘ (کل کی سی کہانی لگتی ہے) کے عنوان سے پیش کیتھی۔ اسے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ٹی وی سیریل کے لیے ہیروئن ھدی حسین کو لیا جائے۔ فوٹو: عاجل

عاجل ویب سائٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے صارفین کا کہناہے کہ مجوزہ ٹی وی سیریل کی ہیروئن کا کردار عراق کی مشہور اداکارہ ھدی حسین کو دیا جائے۔ دمام میں بچوں کی اغوا کار خاتون کا کردار اس سے بہتر کوئی اداکارہ ادا نہیں کرسکتی۔ ٹی وی سیریلکو بہت زیادہ پسند کیا جائے گا۔

ھدی حسین عراق کی مشہور اداکارہ ہیں۔ کویت میں پیدا ہوئیں۔ وہیں پرورش پائی۔ 2010کے دوران کویت کی اوپن عرب یونیورسٹی سے انگلش لٹریچر میں بی اے آنرز کیا۔ کویت پر عراقی لشکر کشی کے دوران قطر چلی گئیں۔ وہاں ایک عرصے تک رہیں۔


 سعودیخاتون اس وقت خبروں میں آئیں جب بچوں کے قصے منظر عام پر آئے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ھدی حسین آرٹ کی دنیا میں مگن خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کی بہن ابتسام معاون ہدایت کار ہیں۔ ایک اور بہن سحر قطر ریڈیو ٹی وی میں اداکار ہ اور اناﺅنسر کے طور پر کام کرتی ہیں جبکہ بھائی عبدالکریم ڈرامے کے سکرپٹ کے حوالے سے مشہور ہیں۔
ھدی حسین بچپن سے ہی بچوں سے تعلق رکھنے والے پروگراموں اور ڈراموں میں حصہ لیتی رہی ہیں۔ انہوں نے ریڈیو، ٹی وی اور تھیٹر سے کئی کامیاب پروگرام کیے۔
ھدی حسین نے ’لیالی‘ (راتیں)، ’قلب حنون‘ (مشفق دل)، ’الانسہ رقیہ‘ (مس رقیہ)، ’لیل و سرای‘( رات اور حویلی)، ’مرایم’، ’البخت نایم (سوئی ہوئی قسمت)، ’نجوم القمہ ‘(سپر اسٹار) اور ’مغارة سمسم (سم سم غار) کے نام سے متعدد ٹی وی سیریل اور پروگرام کرچکی ہیں۔
 
 یاد رہے کہ مریم نامی مقامی خاتون سعودی میڈیا میں اس وقت خبروں میں آئیں جب کئی عشرے پہلے اغوا ہونے والے بچوں کے قصے منظر عام پر آئے۔ خاتون کا نام خلیجی میڈیا میں ’خاطفہ الدمام‘ (دمام کی اغوا کار خاتون)کے حوالے سے مشہور ہوگیا۔ ابھی اس حوالے سے نت نئی معلومات منظر عام پر آتی جارہی ہیں۔
 مریم نے پہلی شادی سترہ برس میں کی تھی دو برس بعد طلاق ہوگئی تھی۔ دوسرا شوہر جب اس کی سوتن لایا تو مریم نے طلاق لے لی تھی۔ تیسراشوہر خالد المنا بتایا جاتا ہے۔ وہ اپنا نام نایف مشہور کیے ہوئے ہے۔ اسے ٹی وی انٹرویو کے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔
 جہاں تک چوتھے شوہر کا تعلق ہے تو اس سے متعلق متعدد کہانیاں گردشرہی ہیں۔ ابھی تک اس کی حقیقت متعین نہیں ہوسکی ہے۔
مریم سے منسوب آخری قصہ نسیم حبتور نامی بچے کا ہے۔ اسکے والدین چوبیس برس سے اس کی تلاش میں سرگرداں ہیں۔ دمام کورنیش سے اسے اغوا کیا گیا تھا۔ نسیم حبتور نے عنوان سے ہیش ٹیگ بنا۔ جس پر اب تک ستر ہزار سے زیادہ افراد ٹویٹ دے چکے ہیں۔ آنے والا وقت بتائے گا کہ دمام میں بچوں کی اغوا کار خاتون پر سیریل بنے گا یا نہیں اور بنا تو کس قدر مقبول ہوگا؟۔
 
خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: