Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخرج: اسپتال سے نومولود اغوا

الخرج ..... الخرج کمشنری میں نومولود کے اغوا کی واردات نے پورے علاقے میں حیرت اور غم و غصے کی لہر دوڑادی۔ تفصیلات کے مطابق ایک خاتون کنگ خالد اسپتال میں پیدا ہونے والے بچے کی ماں سے ملنے کیلئے آئی۔ اس نے یہ کہہ کر اپنا تعارف کرایا کہ وہ اسپتال کی ملازمہ ہے او ربچے کا معائنہ کرنا چاہتی ہے۔ ماں نے نومولود کو اس کے حوالے کردیا۔چند منٹ بعد ماں کو تشویش لاحق ہوئی۔ اس نے فوری طور پر اپنے شوہر سے رابطہ کیا۔ بالاخر اس نے اسپتال پہنچ کر انتظامیہ کو نومولود کے لاپتہ ہوجانے کی رپورٹ کردی۔ ماں باپ انتہائی سکتے کے عالم میں ہیں۔سیکیورٹی فورس کے نمائندوں نے اسپتال پہنچ کر واردات کے تانے بانے جوڑنے کی کوشش شروع کردی ہے۔ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ اغوا کرنے والی خاتون کون تھی اور اغوا کے محرکات کیا تھے۔
 

شیئر: