کاروبار بند رکھنے کی خلاف ورزی پر آٹھ ہزار دکانیں سربمہر
فیصلے کی خلاف ورزی پر دکانوں کے مالکان پر انتہائی حد کے جرمانے پر ہوں گے ( فوٹو: سبق)
کورونا وائرس کے انسداد کے لیے شاپنگ مالز، دکانیں، باربر شاپس اور بیوٹی پارلر بند کرنے کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والی متعدد دکانیں سر بمہر کر دی گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض میونسپلٹی نے آج پیر کو تفتیشی دورے کے دوران 8398 باربر شاپس، بیوٹی پارلر اور شیشہ مراکز کو سر بمہر کر دیا ہے۔
ریاض میونسپلٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ’سربمہر کی جانے والی دکانیں بند رکھنے کے فیصلے کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
میونسپلٹی نے بتایا ہے کہ ’خلاف ورزی پر دکانوں کے مالکان پر انتہائی حد کے جرمانے بھی لاگو ہوں گے‘۔
واضح رہے کہ وزارت بلدیہ ودیہی امور نے کورونا وائرس کے خدشے کے باعث تمام باربر شاپش، بیوٹی پارلر اور شیشہ مراکز کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اسی طرح گورنریٹ نے شاپنگ مالز اور غیر ضروری اشیا فروخت کرنے والی دکانوں کو بھی بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔