Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’فرسٹ نامی سینیٹائزر استعمال نہ کیا جائے‘

’مذکورہ برانڈ کے سینیٹائزر میں الکحل کی مقرر حد سے زیادہ مقدار ہے‘ ( فوٹو: واس)
فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی نے تمام صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ فرسٹ نامی سینیٹائزر جل استعمال نہ کیا جائے۔
سعودی پریس ایجنسی (واس) کے مطابق فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی نے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ’مذکورہ برانڈ کے سینیٹائزر میں الکحل کی مقررہ حد سے زیادہ مقدار ہونے کے علاوہ اسے فروخت کرنے کی اجازت حاصل نہیں‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’صارفین فوری طور پر مذکورہ سینیٹائزر کا استعمال ترک کردیں، یہ صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے‘۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’تفتیشی ٹیموں کو ہدایت کردی گئی ہے کہ مقامی مارکیٹ میں مذکورہ سینیٹائزر ضبط کر کے اسے ضائع کیا جائے‘۔
اتھارٹی نے خبر دار کیا ہے کہ ’مضر رساں مواد سے تیار کیے جانے والے سینیٹائزر کے استعمال سے اعصابی نظام کمزور ہوسکتا ہے، یہ سانس کے علاوہ جلد اور آنکھوں پر مضر اثرات پیدا کرتا ہے۔‘
اتھارٹی نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ ’جس کے پاس یہ سینیٹائزر ہو تو اسے چاہیے کہ وہ جس دکان سے خریدا ہے اسے واپس کرکے قیمت وصول کرسکتا ہے‘۔

شیئر: