Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’ مملکت کی مالی اور اقتصادی پوزیشن مضبوط‘

المجدعان کا کہنا ہے کہ محفوظ اثاثوں سے رقم نہیں نکالیں گے(فوٹو الشرق الاوسط)
 سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے اطمینان دلایا ہے کہ سعودی حکومت کی مالی اور اقتصادی پوزیشن بہت مضبوط ہے۔ یہ محفوظ اثاثے موجود ہیں۔ بڑے پیمانے پر اندرون و بیرون ملک سرمایہ کاری کیے ہوئے  ہیں۔ گھبرانے کی کوئی بات نہیں۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر خزانہ سے جمعہ کو ریاض میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیا تھا کہ سعودی حکومت کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سرمایہ کاری منصوبے معطل کرے گی یا محفوظ اثاثوں سے رقوم نکالے گی؟۔
 وزیر خزانہ کے مطابق’ محفوظ اثاثو ں سے رقمیں نکالنے یا سرمایہ کاری منصوبوں کو معطل کرکے ان سے رقمیں حاصل کرنے کے بجائے قرضوں سے کام چلایا جائے گا‘۔

وزیر خزانہ کے مطابق بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کیے ہوئے  ہیں۔(فوٹو عاجل)

 الجدعان نے پریس کانفرنس میں نئے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے درپیش اقتصادی حالات کا جائزہ پیش کیا۔ انہوں نے بتایا کہ نجی اداروں اور اقتصادی سرگرمیوں پر آنے والا بوجھ کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مالیاتی کمیٹی نے ایوان شاہی کے سامنے قرضوں حاصل کرنے کی سفار ش پیش کی تھی۔ ایوان شاہی نے اس کی منظوری دی ہے۔
قومی مجموعی پیداوار کے تناسب سے پچاس فیصد تک قرضے لیے جاسکتے ہیں۔ 2020 کے آخر تک اس سے زیادہ قرضے نہیں لیے جائیں گے۔

 

شیئر: