امارات میں کورونا کے 72 نئے مریض
اب تک 55 صحت یاب ہوچکے ہیں -(فوٹو سوشل میڈیا)
متحدہ عرب امارات میں جمعہ کو کورونا وائرس کے72 نئے کیس ریکارڈ پر آئے ہیں-
اماراتی حکام کے مطابق کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 405 ہے - اب تک 55 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ دو کی موت واقع ہوچکی ہے-
دیگرخلیجی ممالک میں نئے کورونا واُئرس سے متاثرین کی تعداد میں جمعہ کو 139 کا اضافہ ہوا ہے- متاثرین میں 26 کی حالت نازک ہے-
خلیجی ممالک میں اب تک 2808 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے جبکہ 437 صحت یاب ہوچکے ہیں-
سکائی نیوز کے مطابق جمعہ کو لبنان میں 23 متاثرین کا اضافہ ہوا- ایک ہلاک ہوگیا- متاثرین کی مجموعی تعداد 391 تک پہنچ گئی ہے-
کویتی وزارت صحت نے جمعہ کو بیان جاری کرکے کہا ہے کہ کورونا کے مزید 17 مریض آئے ہیں- اس طرح کورونا کے مریضوں کی تعداد 225 ہوگئی ہے-
سلطنت عمان کی وزارت صحت نے اعلامیہ جاری کرکے بتایا ہے کہ جمعہ کو کورونا وائرس کے مزید 22 مریض ریکارڈ پر آئے ہیں-
سبق ویب سائٹ کے مطابق عراق میں جمعہ کو مزید 76 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے- متاثرین کی مجموعی تعداد 458 تک ہوگئی ہے-
عراقی وزارت صحت کے مطابق نئے مریضوں میں سے 14 کا تعلق بغداد، 36 کا تعلق بصرہ، 18 کا نجف اور 3 کا تعلق اربیل سے ہے-
علاوہ ازیں کرکوک، السلیمانیہ، ذیکار اور صلاح الدین میں ایک’ ایک شخص کورونا سے متاثر پایا گیا-
عراق میں جمعہ کو کورونا سے 2 افراد ہلاک ہوگئے- کورونا سے مرنےوالوں کی تعداد 40 ہوگئی- مجموعی طور پرصحت یاب افراد کی تعداد 122 ہے-