Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سائن بورڈ پر چڑھنے والے افریقی کو اتار لیاگیا

افریقی کو اتارنے کےلیے اسنارکل طلب کرنا پڑی(فوٹو، المدینہ
سعودی محکمہ شہری دفاع کے اہلکار جدہ میں خودکشی کے ارادے سے سائن بورڈ پر چڑھ جانے والے افریقی کوباز رکھنے میں کامیاب ہوگئے۔
شہری دفاع کے ریجنل ترجمان کرنل محمد عثمان القرنی نے بتایا کہ  ہنگامی سینٹر911 سے اطلاع ملی کہ جدہ کے علاقے الاندلس میں ایک شخص خودکشی کرنے کے ارادے سے 12میٹر بلند سائن بورڈ پر چڑھا ہوا ہے۔
 شہری دفاع کے مخصوص یونٹ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہوں نے بورڈ پر چڑھے ہوئے افریقی کو نیچے اتارنے کی کوشش کی۔ دوسری جانب احتیاطی طور پر بورڈ کے نیچے ’ہوائی گدا‘ بھی بچھا دیا تاکہ اس شخص کی جانب سے انتہائی اقدام کی صورت میں سانحہ رونما نہ ہو۔
کرنل القرنی نے سعودی روزنامے المدینہ کو مزید بتایا کہ ’شہری دفاع کے اہلکار خودکشی کے ارادے سے سائن بورڈ پر چرھ جانے والے افریقی کو اس کے ارادے سے بازرکھنے میں کامیاب ہو گئے۔ اسے سنارکل کے ذریعے نیچے اتار لیا گیا‘۔

 

شیئر: