قومی سینیٹائزڑ پروگرام کے دوران کرفیو پاس جاری ہوں گے(فوٹو سوشل میڈیا)
ابوظبی پولیس آن لائن کرفیو پاس جاری کررہی ہے- جو لوگ قومی سینیٹائزڑ پروگرام کے دوران کرفیو پاس جاری کراناچاہتے ہوں وہ اتوار تک ویب سائٹ http://www.adpolice.gov.ae پر اندراج کراسکتے ہیں۔
الامارات الیوم نے ابوظبی پولیس کے حوالے سے بتایاکہ کرفیو پروگرام عوام کی صحت و سلامتی کی خاطر نافذ کیا جارہاہے-
تمام اماراتی اور مقیم غیر ملکی اس حوالے سے سرکاری ہدایات کی پابندی کریں- ویب سائٹ سے رجوع کرکے آن لائن کرفیو پاس حاصل کرسکتے ہیں- نیشنل سینیٹائزر پروگرام رات آٹھ بجے سے صبح چھ بجے تک جاری رہتا ہے-
ابوظبی پولیس نےپھر تنبیہ کی ہے کہ کرفیو کے دوران گھروں میں رہنے کی پابندی نہ کرنےوالوں پر نظررکھی جارہی ہے- راڈار سسٹم سے گاڑیوں کی نگرانی کی جارہی ہے-