Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے باعث’ فحص ‘ سینٹرکے اوقات کار کیا؟

سالانہ بنیاد پر فحص سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہوتا ہے(فوٹو، ٹویٹر)
کورونا وائرس کے باعث احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے مملکت میں کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔  موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹر جسے عربی میں ’فحص الدوری السیارات ‘ کہا جاتا ہے کے اوقات کارثبھی تبدیل کر دیے گئے ہیں,
ان شہروں میں جہاں کرفیو 24 گھنٹے کے لیے نافذ کیا گیا ہے وہاں ’فحص سینٹر‘ عارضی طور پر بند ہے جبکہ وہ شہر جہاں کرفیو کا دورانیہ محدود ہے وہاں سینٹر کے اوقات کار کم کر دیے گئے ہیں۔
 ویب نیوز ’سبق ‘ نے موٹر وہیکل انسپیکشن سینٹر کی جانب سے دی جانے والی اطلاع کے حوالے سے کہا  ہے کہ جدہ ، ریاض ، مدینہ منورہ ، مکہ مکرمہ ، طائف، الھفوف اورتبوک میں کورونا وائرس کے سبب حفاظتی اقدامات کے تحت کرفیو 24 گھنٹے کے لیے نافذ کیا گیا ہے۔ شہروں میں قائم ’فحص سینٹر‘ بھی عارضی طور پر بند ہوں گے ۔

گاڑیوں کی انسپیکشن ملکیتی کارڈ کی تجدید کے لیے لازمی ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)

جبکہ  دیگر شہر جہاں کرفیو کے اوقات صبح 6 سے شام 7 بجے تک ہیں وہاں سینٹر صبح 7 سے شام 4 بجے تک کام کریں گے وہ افراد جنہیں اپنی گاڑیوں کے لیے ’فحص ‘ درکار ہے وہ مذکورہ اوقات میں سینٹر جا سکتے ہیں۔
یاد رہے گاڑیوں کی فٹنس جانچنے کےلیے قائم کیے جانے والے سینٹر سے حاصل ہونے والے سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر گاڑیوں کے ملکیتی کارڈ کی تجدید کی جاتی ہے جب تک سینٹر سے سالانہ بنیاد پر جاری ہونے والا سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کیاجاتا ٹریفک پولیس کے مرکزی سسٹم سے گاڑیوں کے ملکیتی کارڈ ’استمارہ‘ کی تجدید نہیں کی جاتی۔
گاڑیوں کی خرید وفروخت کےلیے لازمی ہے کہ ملکیتی کارڈ تجدید شدہ ہو، ملکیتی کارڈ ایکسپائر ہونے کی صورت میں گاڑی فروخت نہیں کی جا سکتی نہ ہی کسی اورکے نام پر ٹرانسفر کرائی جا سکتی ہے۔
 

شیئر: