Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات میں کورونا کے متاثرین سات ہزار سے زیادہ

اب تک ایک ہزار 360 افراد صحت یاب ہو چکے(فوٹو گلف نیوز)
متحدہ عرب امارات میں پیر کو کورونا وائرس کے 484 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر سات ہزار 625 ہوگئی ہے۔
اماراتی وزارت صحت کے مطابق  مزید 74 افرد صحت یاب ہوئے ۔ اب تک ایک ہزار 360 افراد صحت یاب ہو چکے جبکہ کوروناوائرس سے مزید دو اموات ہوئی ہیں۔ مرنے والے دونوں ایشیائی تھے۔ امارات میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 43 ہو گئی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پیر کو سامنے آنے والے نئے کیس پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کیے جانے والے کورونا ٹیسٹوں کے بعد سامنے آئے ہیں۔
خاتون ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحسنی نے بتایا کہ امارات میں کورونا کے متاثرین کی تعداد میں اضافے کی وجہ یہ ہے کہ بڑے پیمانے پرکورونا ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو الگ کرکے ان کا علاج کیا جا سکے۔
دریں اثنا سعودی خبر رساں ایجنسی واس کے مطابق اردن میں پیر کو کورونا کا کوئی نیا مریض سامنے نہیںآیا تاہم مشرقی سرحد پر آٹھ ٹرک ڈرائیوروں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
اردن کے وزیر صحت سعد جابر نے کہا کہ اردن میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 425 ہوگئی ہے جس میں 136 کیس ایکٹیو ہیں۔
 

شیئر: