Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے مزید 1147 کیسز، 109 ہلاکتیں

1640 افراد کورونا سے اب تک صحتیاب ہوچکے ہیں (فوٹو سوشل میڈیا)
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کووڈ 19 میں مبتلا مریضوں کی تعداد 11ہزار 631 تک پہنچ چکی ہے۔ گذشتہ24 گھنٹے کے دوران سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا نے مزید 1147 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ مزید 6 افراد کی ہلاکت کے بعد اب تک اس وبا سے 109 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمدالعبدالعالی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ’گذشتہ24 گھنٹے میں سعودی عرب کے مختلف شہروں میں زیرعلاج مریضوں میں سے 150 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد اب تک اس مرض سے صحت یاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1640 ہو گئی ہے۔'

حفاظتی اقدامات کےتحت آگاہی مہم بھی جاری ہے(فوٹو، ایس پی اے)

منگل کو جاری ہونے والے اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کووڈ 19 کے سب سے زیادہ مریضوں کی تصدیق مکہ میں ہوئی جن کی تعداد 305  تھی جبکہ مدینہ میں 299 ، جدہ 171، ریاض 148 ، الھفوف 138، طائف 27 ، الجبیل 12 ، تبوک 10 ، خلیص 8 ، بریدہ 6، دمام 5 ، المخواہ 3 اور عنیزہ، الھدا، عرعراور ظھران میں 2 ، دو مریض سامنے آئے۔
حایل عسیر ، الجوف ، القنفذہ، القریات، سبت العلایہ ، القریع اور الباحہ میں ایک ، ایک شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد سعودی عرب میں مجموعی مریضوں کی تعداد گیارہ ہزار631 تک پہنچ چکی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے سماجی رابطوں سے دوری انتہائی اہم ہے، اس اصول پر عمل کرتے ہوئے ہی محفوظ رہا جاسکتا ہے اس لیے یہ ضروری ہے کہ کرفیو کی پابندی کریں اور کرفیو اوقات میں نرمی کے دوران بھی بلااشد ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

کرفیو کورونا سے بچاو کےلیے نافذ کیا گیا ہے(فوٹو، ایس پی اے)

یاد رہے سعودی عرب کے تمام شہروں میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا ہے جس کی پابندی کرنا ہر ایک پر لازمی ہے جبکہ احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وزارت صحت دیگر اداروں کے اشتراک و تعاون سے ابلاغی مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہے جس کے تحت لوگوں کو اس مرض کے حوالے سے معلومات مہیا کی جارہی ہیں۔
 
 

شیئر: