Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیس بک نے 5.7 ارب ڈالرز میں انڈین کمپنی کے شیئرز خرید لیے

فیس بک کے ریلائنس جیو انفوکام لمیٹڈ میں دس فیصد حصص ہوں گے (فوٹو: اے ایف پی)
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے انڈیا کی ٹیلی کام کمپنی ’جیو انفوکام لمیٹڈ‘ میں پانچ اعشاریہ سات ارب ڈالرز کے حصص خریدے ہیں۔
یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب سوشل میڈیا کمپنی فیس بک اپنی واٹس ایپ چیٹ سروس کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے استعمال کرنے پر غور کر رہی ہے۔
’ریلائنس جیو انفوکام لمیٹڈ‘ انڈیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی ملکیت ہے۔ 
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق فیس بک کے ریلائنس جیو انفوکام لمیٹڈ میں دس فیصد حصص ہوں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی میں تیز رفتاری کی وجہ سے انڈیا سماجی اور معاشی تبدیلیوں کی جانب بڑھ رہا ہے۔
دو سال کے عرصے میں 38 کروڑ 80 لاکھ سبسکرائبر کے ساتھ جیو ٹیلی کام انڈیا کا سب سے بڑا آپریٹر بن کر سامنے آیا ہے۔
جیو ٹیلی کام نے اپنی حریف کمپنیوں کے مقابلے میں صارفین کو کم قیمیتیں آفر کی ہیں۔

جیو ٹیلی کام انڈیا کا سب سے بڑا آپریٹر بن کر ابھرا ہے (فوٹو: اےا یف پی)

جیو ٹیلی کام  انڈیا میں انٹرنیٹ اور ای کامرس کی خدمات مہیا کرتا ہے۔
ریلائنس جیو انفوکام لیمیٹڈ نے کہا ہے کہ وہ کسانوں، چھوٹے پیمانے پر کام کرنے والے کاروبار کرنے والوں کی آمدنی میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔

شیئر:

متعلقہ خبریں