Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’پانچ قسم کے سینیٹائزر استعمال نہ کریں‘

سینیٹائزر جیل میں خامیاں ریکارڈ کی گئی تھیں- فوٹو الوطن
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے صارفین سے کہا ہے کہ وہ پانچ قسم کے سینیٹائزر استعمال نہ کریں- ان میں میتھانول کی مقدار مقررہ حد سے زیادہ ہے-
اتھارٹی کے مطابق ان میں ایتھانول اور ایزوبرونینول کی مقدار مقررہ حد سے کم ہے- یہ پانچوں سینیٹائزر ہاتھوں کے لیے نقصان دہ ہیں-
الوطن اخبار کے مطابق سعودی ایف ڈی اے  نے واضح کیا ہے کہ سعودی مارکیٹ میں ان دنوں پانچ قسم کے ایسے سینیٹائزر جیل فروخت ہورہے ہیں جن میں خامیاں ریکارڈ کی گئی ہیں-
اتھارٹی کے اہلکاروں نے پانچوں کے نمونے لے کر لیباریٹری بھیج دیے تھے جہاں سے ان کے بارے میں منفی رپورٹ آ گئی-
سعودی ایف ڈی اے نے پانچوں سینیٹائزر پر جو ہاتھوں کو جراثیم کش مادے سے صاف کرنے کے لیے ہیں، استعمال پر پابندی لگا دی ہے-  
صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ ان میں سے کوئی بھی استعمال نہ کریں اگر کسی کے پاس پانچوں سینیٹائزر میں سے کوئی ایک ہے تو وہ اسےتلف کر دیں- کسی بھی سینیٹائزر کے بارے میں شک و شبہ ہونے پر وزارت تجارت کے شکایتی مرکز 1900 پر رابطہ کرکے استفسار کرسکتے ہیں-
سعودی ایف ڈی اے نے صارفین سے کہا ہے کہ اگر وہ  کسی بھی دوا یا غذا کے استعمال کے سائڈ ایفکٹ محسوس کریں تو مشترکہ نمبر 19999 پر رابطہ کرکے شکایت درج کرا دیں-

 

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: