مجموعی مریضوں میں 117 کی حالت نازک ہے (فوٹو، سوشل میڈیا)
سعودی وزارت صحت کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مملکت میں 1344 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
جمعے کو رپورٹ ہونے والے نئے کیسز کے بعد کووڈ 19 میں مبتلا مریضوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 97 تک پہنچ گئی ہے، ترجمان وزارت صحت ڈاکٹر محمد العبدالعالی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 7 افراد ہلاک اور 392 شفایاب ہوئے ہیں۔
سعودی عرب میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 169 تک پہنچ گئیـ مجموعی مریضوں میں 117 کی حالت نازک ہے جنہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
جمعہ یکم مئی کو وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمارکے مطابق سب سے زیادہ مریضوں کی ریاض میں تصدیق ہوئی جن کی تعداد 282 تھی جبکہ مدینہ میں 237، مکہ 207، الجیبل 171، جدہ 124، دمام 114، بیش 37، الخبر 33، طائف 27، الدرعیہ 14، الھفوف 12، بریدہ 12، النعیریہ اور ینبع میں 9 مریض جبکہ تبوک میں 7، الزلفی میں 6، المخوہ اور الزاحمیہ میں 5، راس تنورہ اور الخرج میں 3، 3 مریضوں کی تصدیق ہوئی۔
بقیق اور حائل میں دو دو، بلجرشی، القنفذہ، عرعرب، رفحا اور ساجر میں ایک ایک شخص کا’کووڈ 19 کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔
وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب تک سعودی عرب کے مختلف شہروں میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 555 تک پہنچ چکی ہےـ
ترجمان صحت نے منعقدہ یومیہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران جن افراد میں کورونا کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق ہوئی ہے ان میں سے غیر ملکیوں کا تناسب آج بھی 83 فیصد جبکہ سعودیوں کا 17 فیصد ہے۔
غیر ملکی کو چاہیے کہ وہ ہاتھوں کی صفائی کا خاص خیال رکھیں علاوہ ازیں سماجی رابطوں کی دوری کے اصول کی سختی سے پابندی کریں تاکہ کورونا کے وبائی مرض سے محفوظ رہا جاسکے۔