ملازمین کارکردگی رپورٹ بھی پابندی سے دے رہے ہیں.(فوٹو سوشل میڈیا)
دبئی محکمہ افرادی قوت نے کہا ہے کہ ریاست کے 80 فیصد سرکاری ملازم آن لائن ڈیوٹی دے رہے ہیں.
ریاست کے سرکاری 82 ادارے اپنے ملازمین سے آن لائن کام کرا رہے ہیں اور نئے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے مقرر احتیاطی اقدامات پر سو فیصد عمل کررہے ہیں.
الامارات الیوم کے مطابق محکمہ افرادی قوت کے ڈائریکٹر جنرل عبداللہ علی الزاید الفلاسی کا کہنا تھاکہ دبئی کے سرکاری ملازم فرض شناس ثابت ہوئے ہیں. انہوں نے آن لائن ڈیوٹی پروگرام کا فیصلہ ہوتے ہی گھروں سے کام باقاعدگی سے شروع کردیا.
انہوں نے مزید کہا کہ سب سے اچھی بات یہ ہے کہ سرکاری ملازمین اپنی کارکردگی کی باقاعدہ رپورٹ بھی پابندی سے دے رہے ہیں.
الفلاسی نے بتایا کہ دبئی کے سرکاری ملازمین نے ثابت کردیا کہ وہ آن لائن ڈیوٹی سسٹم کے اہل ہیں. ان کی بدولت دبئی کو 2020 کے دوران آن لائن ڈیوٹی دینے والے دنیا کے بہترین شہروں میں دوسری پوزیشن مل گئی.
اس کا اعلان امریکی میگزین (سی ای او ڈبلیو اوآر ایل ڈی) نے اپنی نئی رپورٹ میں کیا ہے.پہلے نمبر پر اس حوالے سے سان فرانسسکو شہر ہے.