متحدہ عرب امارات میں دس ملین خوراک کے پیکٹس کا ہدف حاصل کرنے کے لیے برج خلیفہ سے عطیات کی تشہیری مہم چلائی جا رہی ہے۔
دبئی میں 828 میٹر اونچے برج خلیفہ کی ایک لائٹ دس درہم کے عطیے پر روشن ہوگی۔
الامارات الیوم کے مطابق اس پروگرام کا مقصد کم آمدنی والے افراد کے لیے دس ملین خوراک کے پیکٹس مہیا کرنا ہے۔
جب بھی کوئی اس فنڈ میں 10 درہم کا عطیہ دے گا فوراً ہی برج خلیفہ میں ایک ’بلب‘ روشن ہوجائے گا۔ برج خلیفہ میں 12 لاکھ بلب لگے ہوئے ہیں. ایک خوراک پیکٹ کے لیے دس درہم کی رقم مقرر کی گئی ہے۔
اتوار کو مہم کا آغاز ہونے پر 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں اب تک ایک لاکھ 76 ہزار سے زیادہ افراد برج خلیفہ فنڈ میں آن لائن عطیات جمع کرا چکے ہیں۔
Burj Khalifa lights up to help light up the lives of the most affected by the global pandemic. Together the impossible is possible. Visit https://t.co/rMcq2trKmR to donate. #1Light1Meal #WorldsTallestDonationBox@MBRInitiatives pic.twitter.com/c1vkI0e9Hm
— Burj Khalifa (@BurjKhalifa) May 3, 2020