مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر کی جانب سے صارفین کے لیے ان کی گفتگو کو مزید پرکشش بنانے کی غرض سے ریپلائز کے لے آؤٹ میں تبدیلی لانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر یہ تبدیلی آئی او ایس (ایپل صارفین) اور ویب پر ٹوئٹر استعمال کرنے والے کچھ صارفین کو میسر ہو گی۔ کسی ٹویٹ کے ریپلائز کے نئے لے آؤٹ کو لائنوں کی مدد سے نمایاں کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
فیس بک کی کیئر ایموجی،جی بھرکر گلے ملیںNode ID: 475856
-
موبائل فون کو خراب ہونے سے کیسے بچائیں؟Node ID: 476106
-
24 گھنٹے انٹرنیٹ کے بغیر گزار سکتے ہیں؟Node ID: 476646
حالیہ محدود تبدیلی کے مقصد کے متعلق بتاتے ہوئے ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ اس سے واضح ہو سکے گا کہ کون، کس سے بات کر رہا ہے، نیز پوری گفتگو کو ایک ہی وقت میں دیکھنا بھی ممکن ہو سکے گا۔
موجودہ لے آؤٹ کے تحت اگر کوئی صارف کسی ٹویٹ کا جواب دے یا اس پر دیے گئے کسی جواب پر کچھ لکھے تو ہر دو صورتوں میں نیا ریپلائی گفتگو کو نیچے کی طرف پھیلاتا چلا جاتا ہے۔ امکان ہے کہ نئے فیچر کے بعد ریپلائز کا یہ پھیلاؤ محدود ہو گا جس سے کم وقت میں کسی بھی ٹویٹ پر جاری گفتگو کا احاطہ ممکن ہو سکے گا۔
Your conversations are the of Twitter, so we’re testing ways to make them easier to read and follow.
Some of you on iOS and web will see a new layout for replies with lines and indentations that make it clearer who is talking to whom and to fit more of the convo in one view. pic.twitter.com/sB2y09fG9t
— Twitter Support (@TwitterSupport) May 5, 2020
ٹوئٹر کے پروڈکٹ لیڈ کیون بیکپور نے ٹویٹ پر جاری گفتگو کو دکھائی دینے کے انداز میں تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم اپنی پبلک بیٹا ایپ پر جو کام کر رہے تھے اب وہ ٹوئٹر کی مرکزی ایپ پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ ابتدا میں یہ آئی او ایس اور ویب کے کچھ صارفین کو آزمائشی بنیادوں پر میسر رہے گا۔ اپنے خیالات سے ہمیں ضرور آگاہ کریں۔‘
ٹوئٹر نے اپنی بیٹا ایپ سے پبلک ایپ پر لائے گئے لے آؤٹ کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ’لائک، ری ٹویٹ اور ریپلائی کی علامتوں کو جواب دینے والوں کے لیے ایک ہی جگہ لانے کا تجربہ بھی کر رہے ہیں۔‘
ٹوئٹر کے نئے فیچر سے متعلق ابتدائی تجربے کو صارفین کی بڑی تعداد نے عمدہ قرار دیا تو کچھ اس سے ناخوش بھی دکھائی دیے۔
ماریہ کینلس نامی صارف نے نئے فیچر کے متعلق پسندیدیگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا ’اس اپ ڈیٹ نے ریپلائز اور انگیجمنٹ کو منظم رکھنا آسان بنایا ہے۔‘
ایلین کلینسی نے اپنے تبصرے میں لکھا ’میرا پہلا ردعمل تھا کہ گفتگو کے جوابات میں ہونے والی سرگرمی کو واضح کرنے کا کوئی بھی عمل مفید رہے گا۔ یہ اچھا لگا ہے۔‘
کیرل روتھ ان صارفین میں شامل دکھائی دیں جنہیں یہ تبدیلی متاثر نہیں کر سکی۔ ان کے مطابق یہ زیادہ مشکل اور اضافی وقت کا تقاضہ کرتا ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ ’کیا میں بیٹا سے واپس جا سکتی ہوں؟‘
مائکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر سوشل میڈیا کے مقبول ترین پلیٹ فارمز میں شمار کی جاتی ہے۔ یومیہ 152 ملین سے زائد مونیٹائزایبل عالمی صارفین کے ساتھ ٹوئٹر کے سب سے زیادہ یوزرز باالترتیب امریکہ، جاپان، روس، برطانیہ اور سعودی عرب میں موجود ہیں۔
-
واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں