Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرفیو کی خلاف ورزی پرتین سعودی گرفتار

ملزمان نے چیک پوسٹ پررکنے کے بجائے فرار ہونے کی کوشش کی(فوٹو،ٹویٹر)
ریاض پولیس نے کرفیو کی خلاف ورزی کرنے والے تین سعودیوں کو گرفتار کیا ہے.
 ملزمان چیک پوسٹ پر متعین پولیس اہلکاروں سے بچ کر بھاگنے کی کوشش کررہے تھے.گاڑی سے نشہ آور اشیابھی برآمد کرلی گئیں.
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ریاض پولیس کے ترجمان کرنل شاکر التویجری نے بتایا کہ کرفیو کے اوقات میں پولیس اہلکاروں نے ایک گاڑی جس میں 3 افراد سوار تھے کو روکنے کا اشارہ کیا مگرڈرائیورنے گاڑی روکنے کے بجائے رفتار بڑھا دی اور فرار ہوکر بھاگنے کی کوشش کی جس پر وہاں موجود پولیس موبائل نہ انکا تعاقب کرکے انہیں رکنے پر مجبور کردیا.

کرفیو کی خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجاتاہے(فوٹو، سوشل میڈیا)

ملزمان کی گاڑی کا تلاشی لینے پر اس میں سے 634 نشہ آور گولیاں اور چرس کی 6 اسٹکس برآمد کرلیں.
ملزمان کے خلاف کرفیو اوقات کی خلاف ورزی کرنے، منشیات رکھنے اور اہلکاروں سے فرار ہونے کی کوشش کرنے کا مقدمہ درج کرکےانہیں محکمہ پراسیکیوشن جنرل کے حوالے کر دیا گیا جہاں ان کا چالان مکمل کرکے عدالت میں پیش کیاجائے گا.
واضح رہے مملکت کے تمام شہروں میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے کرفیو اور لاک ڈاون کا سلسلہ جاری ہے. اس دوران بیشترشہروں میں لاک ڈاون اور کرفیو میں نرمی کی گئی ہے تاکہ لوگ رمضان میں اپنی ضروریات کی اشیا آسانی سے حاصل کرسکیں.
یاد رہے وزارت داخلہ کی جانب سے مملکت کی سطح ہر یکساں کرفیو پاس بھی جاری کیا گیا ہے جس کا مقصد تعداد کو محدود کرنا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کرفیو کی پابندی کرتے ہوئے گھروں پر رہیں ـ کرفیو کی خلاف ورزی پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیاجاتاہے.

ہنگامی حالت کے لیے ہلال الاحمر کی جانب سے عارضی کرفیو پاس جاری کیے جاتے ہیں(فوٹو، ٹویٹر)

ہنگامی بنیادوں پر طبی خدمات کےلیے ہسپتال جانے کے لیے ڈیجٹل کرفیو پاس عارضی بنیادوں پر ہلال الاحمر کی جانب سے جاری کیاجاتا ہے جس کا دورانیہ 5 گھنٹے کا ہوتا تھا مگر اسے محدود کرکے ایک گھنٹہ کا کردیا گیا ہے جو صرف گھر سے ہستپال جانے کےلیے ہی کارآمد ہوتا ہے بعدازاں ہسپتال سے نکلنے سے قبل میڈیکل رپورٹ دکھا کر گھر جانے کی اجازت دی جاتی ہے.

شیئر: