Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں گراں فروشی کی شکایات میں 60 فیصد کمی

آن لائن شاپنگ کے لیے رجسٹراداروں کا انتخاب کیاجائے (فوٹو، ٹویٹر)
وزارت تجارت کے ترجمان عبدالرحمان الحسین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں تجارتی شکایات کا تناسب گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 60 فیصد کم ہوا ہےـ
ترجمان وزارت تجارت نے کورونا وائرس کے حوالے سے یومیہ پریس کانفرنس میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے مزید کہا گزشتہ ماہ وزارت کو مختلف معاملات کے حوالے سے 16 ہزار شکایات موصول ہوئی تھیں جن میں سے بیشتر شکایات گراں فروشی کے بارے میں تھیں ـ

گزشتہ ماہ وزارت تجارت کو 16 ہزار شکایات موصول ہوئی تھیں(فوٹو، ایس پی اے)

مقامی ویب نیوز ’سبق‘ کے مطابق وزارت تجارت کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزارت کی جانب سے مارکیٹوں کی نگرانی کا عمل مزید سخت کیا گیا ہے تاکہ گراں فروشی اور دیگر خلاف ورزیوں کا تدارک کیاجاسکےـ
ترجمان نے مزید کہا کہ موجودہ کورونا وائرس کی وجہ سے آن لائن خریداری میں کافی اضافہ ہوا ہے، صارفین باقاعدہ رجسٹرڈ اداروں سے آن لائن شاپنگ کریںـ
وزارت تجارت میں رجسٹرڈ تجارتی اداروں کی تعداد میں بھی راوں برس کی پہلی سہہ ماہی میں 25 فیصد اضافہ ہواہےـ وزارت کے پروگرام ’معروف‘ میں اب تک 55 ہزار تجارتی ادارے رجسٹرڈ ہیں جو وزارت کی جانب سے جاری ہدایات پر مکمل طور پر عمل کرتے ہیں ـ

آن لائن خدمات کےلیے وزارت میں 55 ہزار تجارتی ادارے رجسٹرڈ ہیں (فوٹو، ٹویٹر)

ترجمان وزارت تجارت ’الحسین‘ نے مزید کہا کہ صارفین کو چاہئے کہ آن لائن خریداری کے لیے رجسٹرڈ اداروں کا ہی انتخاب کریں علاوہ ازیں ان اداروں سے خریداری کرنے سے قبل ویب پر نیچے لوگوں کے کمنٹس دیکھ لیں تاکہ انہیں ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بھی علم ہو سکےـ

شیئر: