خلیجی ممالک میں کورونا متاثرین کی تعداد 118610 تک پہنچ گئی
خلیجی ممالک میں کورونا متاثرین کی تعداد 118610 تک پہنچ گئی
جمعہ 15 مئی 2020 0:20
کویت میں کورونا سے 3451 افراد صحتیاب ہو چکے (فوٹو، سوشل میڈیا)
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خلیجی ممالک میں نئے کورونا وائرس کے 5992 نئے کیسز سامنے آئے- متاثرین کی کل تعداد 118610 تک پہنچ گئی- ان میں سے 441 کی حالت نازک ہے جبکہ وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 621 تک پہنچ گئی- کورونا وائرس کے 36311 مریض شفا یاب ہوگئے-
الامارات الیوم کے مطابق امارات میں جمعرات کو نئے مصدقہ کیس 698 ریکارڈ پر آئے- متاثرین کی کل تعداد 21084 ہوگئی- ان میں سے 6930 صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 208 وائرس سے ہلاک ہوچکے ہیں- ایک کی حالت نازک ہے-
سکائی نیوز کے مطابق قطر کی وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے نئے 1733 نئے کیسز ریکارڈ پر آئے ہیں-
عمان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی(فوٹو، سوشل میڈیا)
عمانی وزارت صحت نے بتایاکہ 322 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں مجموعی تعداد 4341 ہوگئی ہے-
کویتی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا سے 188 افراد شفا یاب ہوگئے جس کے بعد صحت پانے والوں کی تعداد 3451 ہوگئی-
سوڈانی وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا کے 157 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں 10 وائرس سے ہلاک ہوگئے ہیں- متاثرین کی کل تعداد 1818 ہوگئی ہے جبکہ مرنے والوں کی کل تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے اور صحت مند افراد کی تعداد 198 ہوگئی ہے-
فلسطینی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ جمعرات کو 79 افراد وائرس سے ہلاک ہوگئے- دنیا کے مختلف ممالک میں 682 فلسطینی شفا یاب ہوگئے اور متاثرین کی کل تعداد 1462 ہوگئی-
مراکش کی وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 95 نئے کیس رپورٹ ہوئے- متاثرین کی کل تعداد 6607 ہوگئی-
مصری وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں کورونا وائرس سے کل متاثرین کی تعداد 10829 اور اموات کی تعداد 571 ہوگئی-
اردن میں کورونا کے چار نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں کل تعداد 587 ہوگئی ہے-
اردن میں کووڈ 19 میں مبتلا افراد کی تعداد587 تک پہنچ گئی (فوٹوسوشل میڈیا)
الجزائر کی وزارت صحت نے 189 نئے کیسز اور 7 افراد کی ہلاکت کا اعلان کیا ہے-
لبنانی وزارت صحت نے بتایا کہ کورونا سے 8 نئے افراد متاثر ہوئے ہیں- متاثرین کی کل تعداد 886 ہوگئی ہے-