ہداہت کی گئی ہے کہ زیادہ افراد سکول میں ایک ہی وقت میں نہ رہیں (فوٹو: سوشل میڈیا)
دبئی ٹرانسپورٹ اینڈ روڈز اتھارٹی نے ڈرائیونگ سکول بحال کر دیے- سکولوں کو حفاظتی قواعد و ضوابط کی سختی کے ساتھ پابندی کا حکم دے دیا-
الامارات الیوم کے مطابق دبئی اتھارٹی نے ڈرائیونگ سکھانے والے سکول 30 اپریل کو بحال کرتے ہوئے تنبیہ کی ہے کہ حفاظتی اقدامات کی پابندی نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی ہوگی- دبئی حکام نے 22 مارچ کو ڈرائیونگ سکول بند کردیے تھے-
دبئی ٹرانسپورٹ اینڈ روڈز اتھارٹی نے خبردار کیا ہے کہ اس کے انسپکٹرز وقتا فوقتا سکولوں پر چھاپے مار کر یہ پتہ لگائیں گے کہ صحت و سلامتی کے ضوابط کی پابندی کس حد تک کی جا رہی ہے-
ڈرائیونگ سکولوں میں سینیٹائزنگ کی پابندی کی جائے (فوٹو: سوشل میڈیا)
حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی ریکارڈ پر آئی تو ڈرائیونگ سکول فورا بند کر دیا جائے گا-
اتھارٹی نے ڈرائیونگ سکولوں کے لیے مندرجہ ذیل شرائط جاری کی ہیں-
سکول میں آنے جانے کے دروازے الگ ہوں، سکول میں جتنے افراد کی گنجائش ہو اس کے 30 فیصد ہی سکول میں رہیں اس سے زیادہ نہیں-
درجہ حرارت فاصلے سے چیک کرنے والے آلات مہیا کیے جائیں-