مراکش میں کورونا متاثرین کی تعداد 5 ہزار سے بڑھ چکی ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)
کورونا وائرس سے خلیجی ممالک میں 7 مئی جمعرات تک 82 ہزار 585 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں- ان میں سے19 ہزار 17 صحت یاب ہوئے ہیں-
جمعرات کی شب تک 3811 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں نئے مریضوں میں سے 330 کی حالت نازک ہے جبکہ خلیجی ممالک میں کورونا وائرس سے اب تک 462 افراد ہلاک ہوچکے ہیں-
امارات میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 16 ہزار سے تجاوز کر گئی (فوٹو، سوشل میڈیا)
الامارات الیوم کے مطابق متحدہ عرب امارات میں سات اپریل کو کورونا وائرس کے 502 نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 16 ہزار 240 ہوگئی ہے- ان میں سے ایک کی حالت نازک ہے- امارات میں وائرس سے 165 افراد ہلاک ہوچکے ہیں-
سکائی نیوز کے مطابق کویتی وزارت صحت نے 278 نئے کیسز کا اعلان کیا ہے جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 6567 ہوگئی-