کیش فری پروگرام ، بقالوں میں تفتیشی کارروائیاں
گزشتہ اتوار سے آن لائن وصولی نظام پر عمل درآمد شروع کیا گیا تھا.(فوٹو سوشل میڈیا)
سعودی وزارت تجارت نےکہا ہے کہ 80 فیصد جنرل سٹور( بقالے ) اور فوڈ سینٹر آن لائن وصولی (کیش فری پروگرام) کی پابندی کررہے ہیں.
یاد رہے کہ گزشتہ اتوار سے کیش فری پروگرام پرعمل درآمد شروع کیا گیا تھا.
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت تجارت نے بیان میں کہا کہ نگراں ٹیموں نے ایک ہفتے کے دوران سعودی عرب کے تمام علاقوں میں تفتیشی دورے کیے.
انسپکٹرز نے آن لائن وصولی کی پابندی نہ کرنے والے اداروں کی خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں. مجموعی طور پر 20 فیصد ادارے ایسے پائے گئے جو پروگرام کی پابندی نہیں کر رہے تھے.
و اضح رہے کہ سعودی وزارت تجارت مقامی شہریوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے رواج کو ختم کرنے کے لیے کیش فری پروگرام نافذ کرا رہی ہے.
اس کی بدولت فوڈ سینٹرز اور بقالوں (جنرل سٹور) کو آن لائن وصولی کا پابند بنادیا گیا ہے.
سعودی وزارت تجارت کی جانب سےتمام ’بقالوں‘ کو 10 مئی کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی انہیں کہا گیا تھا کہ وہ اس دوران بقالوں پر کیش کا لین دین ختم کر یں اور بینک کارڈ ’سپن‘ کے ذریعے ادائیگی کولازمی بنایا جائے.
-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں