Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معمر خاتون کو قتل کرنے والی ملازمہ گرفتار

ملزمہ گزشتہ 3 ماہ سے مقتولہ کے یہاں ملازم تھی (فوٹو، سوشل میڈیا)
معمر سعودی خاتون کو قتل کرنے والی خادمہ  کو پولیس نے گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ ملزمہ نے واردات کرنے کے بعد خود کو گھرکے کمرے میں بند کرلیا تھا۔
مقامی ویب نیوز ’سبق‘ نے ریجنل پولیس ذرائع کے حوالے سے لکھا ہے کہ المجاردہ کمشنری کے علاقے ’عبس‘ میں پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک فلیٹ سے کافی چیخنے کے آوازیں آرہی ہیں۔

ملزمہ نے واردات کے بعد خود کو کمرے میں بند کر دیا تھا(فوٹو، سوشل میڈیا)

پولیس ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ فلیٹ اندر سے بند تھا جسے کافی مشقت کے بعد کھولا گیا جہاں خون میں لت پت معمر خاتون کی نعش پڑی ہوئی تھی۔
اہلکاروں نے فلیٹ کی تلاشی لی اور ایک کمرہ اندر سے مقفل تھا جس کا دروازہ کافی کوشش کے بعد توڑا گیا جہاں ملزمہ چھپی ہوئی تھی۔
پولیس نے واردات میں استعمال ہونےوالا چاقو بھی برآمد کر لیا ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ افریقی خادمہ کے جسم پر بھی چاقو کے نشانات تھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اس نے خودکشی کے ارادے سے خود کو تکلیف پہنچائی ہو گی۔
ملزمہ کو حراست میں لیے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا جبکہ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوا دیا گیا۔ نعش کے ابتدائی معائنہ میں بتایا گیاہے کہ ملزمہ نے چاقو کے 9 وار کیے تھے۔  ملزمہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اسکا تعلق افریقہ سے ہے جومعمر خاتون کے پاس گزشتہ 3 ماہ سے ملازم تھی ۔
ملزمہ سے تحقیقات مکمل کرنے کے بعد اسکا کیس پراسیکیوشن کے ادارے کے سپرد کردیا جائے گا جہاں چالان مکمل کرکے مقدمہ عدالت بھیجاجائےگا۔

شیئر: