Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر ملکیوں کی ترسیل زر میں نو فیصد کمی

سعودی شہریوں نے 42 فیصد رقم کم بھیجی ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عریبین مانیٹری اتھارٹی (ساما) نے اپریل کے دوران سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کی ترسیل زر سے متعلق اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
تارکین وطن نے اپریل  2019 کے مقابلے میں اپریل 2020 کے دوران 9 فیصد کم رقوم ارسال کیں۔ 9.79 ارب ریال کم بھیجے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق تارکین وطن نے مارچ  2020 کے دوران 12.22 ارب ریال ارسال کیے جبکہ مارچ 2019 میں  11.26 ارب ریال بھیجے تھے۔
 اس سال تارکین نے مارچ کے مقابلے میں اپریل  میں 2.43 ارب ریال یعنی 20 فیصد کم رقوم ارسال کیں۔

ساما نے ترسیل زر سے متعلق اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

دوسری جانب سعودی شہریوں کی جانب سے اپریل میں گزشتہ 13 برس کے مقابلے میں ترسیل زر کے حوالے سے ریکارڈ کمی  دیکھنے میں آئی ہے۔
سعودی شہریوں نے اپریل 2019 کے مقابلے میں اپریل 2020 میں 42 فیصد (2.95 ارب ریال) کم بھیجے۔
ہ جنوری  2007 سے لیکر اپریل 2020 تک کے ریکارڈ کے مطابق سعودیوں کی جانب سے باہر بھیجی جانے والی رقم میں ریکارڈ کمی ہے۔

شیئر: