متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔
انہوں نے ٹوئٹر پر اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گذشتہ دنوں ان کے والدین، زوجہ اور دو بیٹیوں میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی۔
گذشتہ دنوں میرے والدین،زوجہ،2 بیٹیاں کورونا میں مبتلا ہوئے۔
آج میرا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔
اہل خانہ میں صرف منجھلی بیٹی اور مدیحہ کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
تمام احباب سے دعا کی درخواست ہے۔
خدارا احتیاط کریں، محفوظ رہیں، کیونکہ ہسپتالوں میں جگہ کا کال ہے#CoronaIsReal— Faisal Subzwari (@faisalsubzwari) June 4, 2020
پاکستان میں کورونا وائرس کے ایک دن میں زیادہ کیسز کا نیا ریکارڈ جمعرات کو چار ہزار 688 سے زائد ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ قائم ہوا ہے جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 82 اموات بھی ہوئی ہیں۔
جمعرات کی صبح جاری کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار 770 ہو گئی ہے۔
پاکستان میں کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 30 ہزار 128 ہو گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گِل نے جمعرات کو ٹویٹ کی ہے کہ لاک ڈاؤن کے قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے والی مارکیٹیں آج سے بند کر دی جائیں گی۔
NCOC کے فیصلوں کے تناظر میں لاک ڈاؤن کی SOP فالو نہ کرنے پر پورے ملک میں کئی بڑی مارکیٹیں آج بند کر دی جائیں گی۔ پنجاب اور کے پی کے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ ہم سب کو ہر صورت SOPs فالو کرنے ہوں گے۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 4, 2020
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
'ہم سب کو ہر صورت ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔'
صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر
مزید پڑھیں
-
سندھ کے صوبائی وزیر کا کورونا سے انتقال
Node ID: 482496
-
کورونا کے بڑھتے مریض، ہسپتالوں میں گنجائش ختم ہو رہی ہے؟
Node ID: 482626
-
گوجرانوالہ: لیگی ایم پی اے کورونا سے ہلاک
Node ID: 482701