Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی ڈالر پھیلانے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

ملزمان کے قبضے سے 5 لاکھ جعلی ڈالربرآمد ہوئے(فوٹو، سوشل میڈیا)
ریاض پولیس نے جعلی ڈالر پھیلانے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 5 لاکھ جعلی امریکی ڈالر برآمد کر لیے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے ریاض پولیس کے ترجمان کرنل شاکر التویجری کے حوالےسے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نامعلوم افراد ڈالر انتہائی ارزاں نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق اطلاع دینے والے نے شک کا اظہار کیا تھا کہ ڈالر جعلی بھی ہو سکتے ہیں۔

ملزمان میں ایک سعودی جبکہ دوسرا اردنی شہری ہے(فوٹو، سوشل میڈیا)

اطلاع ملتے ہی پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔ خفیہ پولیس کی ٹیم جلد ہی ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی اور خفیہ ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ایک سعودی اور دوسرا اردنی شہری ہے ان کے قبضے سے 5 لاکھ امریکی ڈالر کے جعلی نوٹ برآمد ہوئے۔
ملزمان کے خلاف ایف آئی ار درج کرکے ان کا کیس پراسیکیوشن کے ادارے کے سپرد کر دیا گیا جہاں ان پر مقدمہ دائر کرنے کے بعد عدالت بھیجاجائے گا۔

شیئر: