کویت میں پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے487 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 31 ہزار131 ہو گئی ہے۔
وزارت صحت سے جاری بیان کے مطابق ہفتے کو مزید دس اموات کے بعد وائرس کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد 254 ہو گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ 487 نئے کیسز میں 195 کویتی،81 مصری،67 انڈین اور47 بنگلہ دیشی شامل ہیں۔
تعلن #وزارة_الصحة عن تأكيد إصابة 487 حالة جديدة، وتسجيل 1,005 حالة شفاء، و 10 حالات وفاة جديدة بـ #فيروس_كورونا_المستجدّ COVID-19 ، ليصبح إجمالي عدد الحالات 31,131 حالة pic.twitter.com/KLNRWfErrP
— وزارة الصحة - الكويت (@KUWAIT_MOH) June 6, 2020
پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید ایک ہزار پانچ مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر20 ہزار282 ہوگئی ہے۔ کویت میں صحت یاب ہونے والوں کی شرح 53.6 فیصد ہے۔
اس وقت کویت میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 11 ہزار 595 ہے جس میں سے 180 کی حالت نازک ہے۔
متحدہ عرب امارات میں ہفتے کو 626 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرین کی کل تعداد 38 ہزار268 ہوگئی۔
اماراتی صحت حکام کے مطابق 52 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جانے کے بعد نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔اس وقت ایکٹیو کیسز 16 ہزار 932 ہیں۔
