دنیا میں نئے کورونا وائرس نے حیات انسانی کو جس تبدیلی کی جانب موڑ دیا ہے اس میں بیشتر افراد مشکلات کا بھی شکار ہوئے ہیں، بعض کو بے خوابی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جبکہ کچھ لوگ ان حالات میں بھر پور نیند سے بھی لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ خاص کر ایسے میں کہ جب زیادہ تر اداروں میں کام کرنے والے گھروں سے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے ہیں۔
موجودہ حالات میں جب ہر جانب لاک ڈاون اور امور زندگی جزوی طور پر منجمد ہو گئے ہیں، لوگوں کو اب یہ کہنے کی بھی ضرورت نہیں رہی کہ ’کام کی کثرت کی وجہ سے نیند پوری نہیں ہوسکی‘۔ اب وہ وقت جو گھر سے دفتر جانے میں صرف ہوتا تھا اس کی بچت ہوگئی کیونکہ گھر ہی دفتر اور دفتر بھی گھر ہی ہو کر رہ گیا ہے اور سفر کا دورانیہ بھی ختم ہو گیا ہے۔
خوش قسمتی سے بے خوابی کودورکرنے کےلیے متعدد طریقے ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے نہ صرف آپ اپنے وقت کو بچا سکتے ہیں بلکہ اسے مفید بھی بنا سکتے ہیں جس سے آپ کے روزمرہ کے امور بھی بخوبی پایہ تکیمل تک پہنچ سکیں گے اور آپ اگر بے خوابی کا شکار ہیں تو وہ مشکل بھی حل ہو جائے گی۔
مزید پڑھیں
-
سر کا درد کیوں ہوتا ہے، اس کا علاج کیا ہے؟Node ID: 482381
-
لاک ڈاؤن میں زیادہ بھوک کیوں لگ رہی ہے؟Node ID: 482666
-
بلیو بیری کا نیلا جادُو جسم میں اُتر کر بولےNode ID: 483136