امارات میں متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر38 ہزار808 ہوگئی۔(فوٹو اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات میں اتوار کو کورونا کے 540 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد 38 ہزار808 ہو گئی ہے۔
اماراتی وزارت صحت کے حکام نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک شخص ہلاک ہوا ہے جبکہ وائرس سے کل اموات 278 ہوگئی ہیں۔
بیان کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے میں 44 ہزار سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جانے کے بعد نئے مریض سامنے آنے ہیں۔ اب تک 21 ہزار 806 افراد صحت یاب ہوچکے۔
یو اے ای میں اب تک 21 ہزار 806 افراد صحت یاب ہوچکے۔(فوٹو اے ایف پی)
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ تمام شہری اور مقیم غیر ملکی محکمہ صحت کے حکام سے تعاون اور احتیاطی تدابیر خصوصا سماجی فاصلے پر عمل کریں تاکہ عوام کی سلامتی اور ان کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔
ادھر کویت میں اتوار کو 771 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ہفتے کو 487 کسیز کی تصدیق ہوئی تھی۔
وزارت صحت کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری اعداد وشمار کے حوالے سے بتایا نئے مریضوں میں 331 کویتی، 88 بنگلہ دیشی، 81 مصری اور 79 انڈین شہری شامل ہیں۔
کویت میں اتوار کو 771 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
پچھلے چوبیس گھنٹے میں مزید دس اموات ہوئی ہیں جس کے بعد کویڈ 19 سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 264 ہوگئی۔
کویت میں متاثرین کی کل تعداد 31 ہزار 848 ہے جس میں گیارہ ہزار 379 ایکٹیو کیسز ہیں۔ان میں 196 کی حالت ناز ک ہے۔