سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی پر 71 مساجد بند کردیں۔
وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی تدابیر کی پابندی نہ کرنے والی مساجد سے متعلق سخت فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
مساجد آنے والے اپنی جائے نماز ہمراہ لائیں
Node ID: 481581 -
90 ہزار سے زائد مساجد میں سینیٹائزنگ مکمل
Node ID: 481971
ان مساجد میں وائرس سے بچاؤ کے اصولوں پر عمل نہ کرنے کے باعث کئی نمازی وائرس کا شکار ہو گئے تھے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق آل الشیخ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ بعض نمازیوں نے مساجد میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے مقرر صحت ضوابط کی پابندی نہیں کی تھی جس پر وہ وبا کا شکار ہو گئے۔ لہٰذا سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں مجبوراً 71 مساجد بند کرنا پڑیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بند کی جانے والی مساجد کو سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔
عدم التزام البعض بالبرتوكولات والاحترازات الصحية نتج عنه تسجيل إصابات بفيروس كورونا في بعض المساجد مما أدى -للأسف- لإغلاق ٧١ مسجدًا احترازيًا في مختلف مناطق المملكة، وجاري العمل على تعقيمها.
— د.عبداللطيف آل الشيخ (@Dr_Abdullatif_a) June 8, 2020