Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے خطرناک کیسز کم ہوگئے: وزارت صحت

کرفیو سخت کر کے دفاتر بھی بند کردیئے گئے ہیں- فوٹو سوشل میڈیا
سعودی عرب میں احتیاطی تدابیرکے حوالے سے ضوابط پر عمل درآمد میں کی جانے والی سختی سے خاطر خواہ نتائج برآمد ہونے لگے ہیں ۔

 اس وقت تشویشناک حالت میں صرف 12 مریض ہیں- فوٹو سوشل میڈیا

 بدھ کو کووڈ 19 وائرس کے خطرناک کیسوں کی تعداد میں کافی کمی ہوئی ہے۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ایک دن میں مملکت کے مختلف شہروں میں اگرچہ کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد 4 ہزار کے قریب رہی تاہم خطرناک مریضوں کی تعداد 12 رہی۔
 ویب نیوز ’سبق‘ نے وزارت صحت کے حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد اگرچہ زیادہ ہے تاہم ان کی حالت باعث تشویش نہیں صرف 12 مریض ہیں جن کی مجموعی حالت نازک ہے اورانہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔
یاد رہے گزشتہ ہفتے سے جدہ میں کورونا وائرس سے بچاؤ کےلیے کرفیو کے وقفے کو کم کر کے دفاتر بھی بند کردیئے گئے ہیں جب کہ سماجی فاصلوں کی دوری کے اصول پرعمل کرتے ہوئے مساجد میں باجماعت نماز پر بھی عارضی طور پر پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ کورونا کے خطرناک کیسوں میں اضافے کو روکا جاسکے۔
اس حوالے سے وزارت صحت کی حکمت عملی کارگرثابت ہوئی ہے۔ بدھ 10 جون کے اعداد وشمار کے مطابق کورونا کے خطرناک کیسز کی تعداد سابقہ کیسوں کے مقابلے میں کافی کم رہی۔

خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: